اہل بیت نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارت خارجہ کے قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر کاظم غریب آبادی نے میناب کے اسکول میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے جرائم کی تحقیقات کے لیے قائم عدالت کے حوالے سے ایکس پر لکھا:میناب کے شجرۂ طیبہ اسکول میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے جرم کی تحقیقات کے لیے عدالت کی کارروائی اس وقت جاری ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: سب جان لیں؛ نہ معاف کریں گے نہ بھولیں گے
امریکہ اور صیہونی حکومت نے جنگِ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی، میناب کے شجرۂ طیبہ اسکول پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں اس اسکول کے 156 طلبہ اور اساتذہ شہید ہو گئے تھے۔
آپ کا تبصرہ